Loading
لاہور میں شادی کا وعدہ کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
لیاقت آباد پولیس نے ملزم احمد کو پنڈی راجپوتاں سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کی بازار میں ملزم سے دوستی ہوئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کا بھی انکشاف ہوا، بچے کی پیدائش کے بعد ملزم نکاح کے وعدے سے مکر گیا۔
ملزم شادی کے اصرار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جینڈر سیل کے سپرد کردی گئی،
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، خواتین کا تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل