Loading
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی کے حوالے سے مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ کتابوں پر توجہ دے رہے ہیں، کسی بھی معاشرے کی بہتری اس کی تعلیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس کی وجہ سے ریاست میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے مستقبل میں ایسا سلسلہ چلتا رہے گا، انیس سو تہتر کے آئین میں واضح لکھا ہے کہ اختیارات کی طاقت عوام کے پاس ہونی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ نے ریفرنڈم کا کہا ہے، میرا خیال ہے اس پر ریفرنڈم کروالے، اگر عوام کہتی ہے صوبے بننے چاہیے تو بنادے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کہتے ہیں کہ صوبے نہیں بننے چاہیے تو نہ بنائے، سندھ میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ عوام کے نمائندے ہم ہیں اگر سندھ کی عوام کہتی ہے کہ صوبے بنادے تو بنادے، میری چوہدری سالک حسین سے بات ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ آپ نے میرا بیان سنا ہے میں کرپشن کے حوالے سے بات کی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ تیرے میرے کی بحث ختم ہوتی جارہی ہے اب لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے، حکومتیں اگر کتب بینی کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں تو ٹیکسز میں کمی کرے، ستر اسی سال سے دیہات میں لوگوں کو انسان کو ہی نہیں سمجھا جاتا تھا، صوبوں کا بنانا دو لوگوں کے پاس ہے، وسائل کی تقسیم زیادہ بہتر ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی سیاسی جہدوجہد پر مشتمل ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی پر مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے ، جن کو ہم خارجی کہے رہے ہیں ان کے فٹ پرنٹ دیکھے، تین ایم پی او کا آرڈر پاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نظر بند کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل