Friday, November 13, 2026
 

کینیڈین گلوکار شان مینڈس کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ

 



معروف کینیڈین گلوکار شان مینڈس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے فلسطینی بچوں اور خاندانوں کی مشکلات پر تشویش ظاہر کی۔ شان مینڈس نے اپنے بیان میں غزہ کی صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے اور خاندان طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہے۔         View this post on Instagram                       گلوکار نے مزید کہا کہ وہ خود بھی اس تنازعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسرے فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کو بھی آگاہی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ان فلاحی اداروں کے نام بھی شیئر کیے جنہیں وہ عطیات دے چکے ہیں جن میں فلسطینی بچوں کا ریلیف فنڈ (پی سی آر ایف)، واٹرمیلون پکچرز اور ووون فیوچرز فنڈ شامل ہیں۔ شان مینڈس نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ عطیات دینے، دوسروں کو آگاہ کرنے اور ذمہ دار حکام سے جواب طلب کرنے جیسے اقدامات میں حصہ لیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے متاثرہ افراد کی مدد ممکن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل