Loading
دوران ڈیوٹی رشوت لیکر بھکاری خاتون کو پولیس حراست سے فرار کرانے پر کانسٹیبل افضل احمد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وردی کی آڑ میں بدعنوانی ناقابلِ برداشت ہے۔
قاضی علی رضا نے کہا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے لئے اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں، اسلام آباد پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل