Loading
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ماہانہ وظائف میں 15 فیصد اضافہ نہ ملنے پر اسپتال میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کردیا۔
ہاؤس آفیسرز ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں انتظامی بلاک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں شدید نعرے بازی کی گئی۔
احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں ہاوس آفیسرز کو 15 فیصد اضافہ کے ساتھ ماہانہ وظائف دیے جارہے ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 184 ہاوس آفیسر ڈاکٹروں کو اس اضافے سے محروم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
ڈاکٹر بریال نے کہا کہ ایل آر ایچ انتظامیہ فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنارہی ہے، اسپتال انتظامیہ اس اضافے کے لیے خود فنڈز کا اہتمام کرے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی صرف الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ ہے، اضافہ نہ دیا گیا تو مکمل احتجاجی بائیکاٹ ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت نے ہاؤس آفیسرز کے ماہانہ وظائف میں 15 فیصد کی منظوری دے رکھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل