Loading
پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کی واپسی اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی آئینی حیثیت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے جبکہ جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 215 کو آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کرنا اس کے سیاسی وجود، انتخابی شرکت اور جمہوری حقوق کو شدید متاثر کرنے کے مترادف ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 17 شہریوں کو سیاسی جماعت بنانے اور اس میں شمولیت کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔ ایسی قانونی پابندیوں کا آئینی جائزہ ضروری ہے جو سیاسی جماعت کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہیں۔
یہ مقدمہ 12 نومبر 2026ء کو سماعت کے لیے مقرر تھا، درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل