Loading
میررضا کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں میر رضا کے شراکت دار احمد بھاردے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق احمد بھاردے سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں متعدد مرتبہ طلب کرکے کئی کئی گھنٹے تفتیش کی جا چکی ہے۔ احمد بھاردے اس وقت تیموریہ تھانے میں موجود ہیں اور انہیں آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی احمد بھاردے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی۔ دورانِ تفتیش شواہد سامنے آنے کی صورت میں انہیں باقاعدہ حراست میں لیا جاسکتا ہے، جس کے بعد عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے میر رضا کیس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل