Friday, November 13, 2026
 

پیٹرول کی قیمت میں اگلے 3 روز کیلیے مزید کمی کا اعلان

 



حکومت نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے تین روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے مزید کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 330 روپے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 16 نومبر کی رات 12 بجے یعنی تین روز کیلیے ہوگا۔ واضح رہے کہ 5 نومبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 369 روپے تھی جبکہ گزشتہ 8 روز کے دوران مجموعی طور پر 39 روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب اگلے تین روز کیلیے قیمت 330 روپے فی لیٹر ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل