Loading
ریلوے پولیس نے شالیمار ٹرین میں ڈرائیوروں کے ساتھ خواجہ سراؤں کے سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس رائے ونڈ نے واقعے کی رپورٹ پر شالیمار ٹرین کے ڈرائیور امتیاز احمد اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور ثقلین حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر دو خواجہ سراؤں کی ریلوے انجن میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور ویڈیو میں ایک خواجہ سرا اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھا دیکھا جا سکتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا نے ساہیوال سے رائے ونڈ تک 4 سے 5 نومبر کی رات ٹرین کے انجن میں سفر کیا تھا۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ انجن میں بنی ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تبدیل کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل