Loading
خیبرپختونخوا کی نئی حکومت ملاوٹ مافیاکےخلاف متحرک ہے، جہاں فوڈاتھارٹی کی جانب سے چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت گورنر فیصل کریم کنڈی کے مشیر برائے خوراک کفایت اللہ کی ہدایات پرملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پشاورمیں مسافربس سےایک ہزار500کلوگرام خراب گوشت برآمدکرکےتلف کردیاگیا اور ملزمان پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہبونیرمیں2ہزار550کلوگرام جعلی شہداورایک ہزار300کلوگرام چینی اوردیگرسامان برآمدکرکےیونٹ سیل کردیاگیا ہے۔ بونیرمیں ایک اورکارروائی کےدوران مضرصحت مشروبات کی 288 بوتلیں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں ۔
خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ہری پورمیں ناقص پاپڑبنانےوالےیونٹ کوجرمانہ،250 لیٹرغیرمعیاری تیل بھی ضبط کرکےتلف کر دیا گیا۔
گورنرخیبرپختونخوا کےمشیر خوراک کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل