Saturday, November 14, 2026
 

ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد

 



امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث فسادی جتھے سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجہ بازار باغ ٹریڈ یونین کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں حقوق کی تحریک سمجھ کرفسادی جتھے کا ساتھ دیا تاہم 5 جون کے بعد اس کے طرزعمل سے حقیقت واضح ہوگئی۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ فسادی جتھے کے شرپسندوں نے بندوق کے زورپرلوگوں کوجلوسوں میں شرکت پرمجبور کیا اورریاست کیخلاف ورغلایا، پاکستان اوراس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت اورامن کے ضامن ہیں، ان کیخلاف اشتعال انگیز بیانیے کی مذمت کرتے ہیں۔  تاجروں کا کہنا تھا کہ ارجہ بازار میں آئندہ اس فسادی اورمسلح جتھے کی کسی کال پر نہ ہڑتال ہوگی اورنہ احتجاج ہوگا، فسادی جتھے کی حقوق کے نام پرجاری انتشاری سرگرمیوں نے کاروبار اورعوامی زندگی کو شدید متاثرکیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل