Saturday, November 14, 2026
 

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 



انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جارہے میچ کے لیے ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل