Saturday, November 14, 2026
 

پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

 



پاکستان نے پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز میں بھارت کو شکست دے دی۔ نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی اور چار کے مقابلے میں سات گول سے فتح حاصل کرلی۔ یہ قومی ٹیم کی ایونٹ میں ملسل دوسری کامیابی ہے، پہلے میچ میں پاکستان نےایران کو 6-10 سے ہرایا تھا۔ دو فتوحات کے بعد پاکستان کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔  پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائجیریا کے خلاف کھیلے گی۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان ورلڈکپ میں رسائی پالے گا جو یوراگوے میں شیڈول ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل