Loading
سندھ ہائیکورٹ نے بینک قرض کی عدم ادائیگی پر نیلام کی گئی جائیداد کی واپس کرنے کی اپیل پر جائیداد واپسی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کو قانونی قرار دیا، جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ نیلامی کیخلاف درخواست 30 روزہ قانونی مدت گزرنے کے بعد دائر کی گئی، نیلامی کی توثیق اور سیل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد قرض کی ادائیگی سے جائیداد واپس نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے کہا کہ صرف ایک بولی دہندہ کی موجودگی نیلامی میں دھوکا دہی ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، جائیداد کی مالیت سے متعلق کوئی مستند ویلیوایشن رپورٹ پیش نہ کی گئی، بینک تمام وصول شدہ رقوم کا حساب ڈگری کے عمل درآمد ریکارڈ میں شامل کرے، بینک اور قرض دار کا تصفیہ نیلامی کے خریدار کے قانونی حقوق متاثر نہیں کرسکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل