Saturday, November 14, 2026
 

محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، ایاز صادق

 



اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے، جب آئے گی تب پتا چل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28 ویں ترمیم آرہی ہے ، ترمیم کو اچھا برا نہیں کہوں گا، میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل