Loading
فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی کی تین سال پرانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر 16 نومبر کو سماعت ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس خالد ابن عزیز کیس کی سماعت کریں گے۔
خدیجہ شاہ نے 18 دسمبر 2023 کو درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے مبینہ مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی شکایت پر تحقیقات شروع کی تھیں، درخواست گزار: ایف آئی اے کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، یہ ایف آئی آر نہیں بلکہ ازخود انکوائری ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف: انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے اور بغیر قانونی جواز کے شروع کی گئی، دسمبر 2023 میں ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کے خلاف کسی کارروائی سے روک دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل