Loading
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی اطہر متین قتل کیس میں ملزم کی درخواست انت مسترد کردی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو صحافی اطہر متین قتل کیس میں ملزم اشرف بنگلزئی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم اشرف بنگلزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ وکیل مدعی عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم کو بلوچستان میں پاک ایران کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم صحافی کے قتل کے بعد فرار ہورہا تھا۔
ملزم کو ضمانت دی گئی تو فرار ہوسکتا ہے۔ مدعی طارق متین کے مطابق اطہر متین کو 18 فروری 2022 کو نارتھ ناظم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔
صحافی اطہر متین ڈکیتی کی واردات میں شہری کو ڈکیتوں سے بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔ ہمیں عدالت سے مکمل انصاف کی امید ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل