Saturday, November 14, 2026
 

برطانوی کامیڈین ڈیوڈ ولیمز پر کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ورغلانے کا الزام

 



برطانوی کامیڈین اور اداکار ڈیوڈ ویلیمز کو کم عمر لڑکیوں کی مبینہ جنسی گرومنگ اور ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 55 سالہ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے اسکول کی طالبات کو اپنے جال میں پھنسایا۔ ان پر 15 سالہ لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے، او لیول کی ایک طالبہ کو بھی ہدف بنانے اور متعدد دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم برطانوی پروگرام ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے سابق جج ڈیوڈ ویلیمز نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی جنسی درندہ نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل