Saturday, November 14, 2026
 

ڈھاکا ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ، شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3 بیویوں میں کھینچا تانی

 



بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک شخص کی وطن واپسی اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال میں بدل گئی جب اسے لینے کے لیے بیک وقت تین خواتین پہنچ گئیں جنہیں اس کی بیویاں بتایا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص ملائیشیا سے واپس آیا تھا، تاہم ایئرپورٹ پر تینوں خواتین کے آمنے سامنے آنے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔ Tug of war among three wives as husband returns home, causing chaos at the airport in Bangladesh???? pic.twitter.com/8IMreYrrZW — Lizard King ????????????️ (@TheLizardKing_X) November 12, 2026 جیسے ہی شخص ایئرپورٹ پہنچا، تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ ابتدائی بحث دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی، دھکم پیل اور کھینچا تانی میں تبدیل ہو گئی، جسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر بھی حیران رہ گئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم خواتین کے مذکورہ شخص سے ازدواجی تعلق اور جھگڑے کی اصل وجہ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل