Loading
پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے مصطفیٰ کمال کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو عہدے پر برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں، اُنہیں فوری وزارت سے برطرف کیا جائے، حج و عمرہ ویکسینیشن میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن سنگین معاملہ ہے، مصطفیٰ کمال دوسروں کو نصیحت کے بجائے اپنی وزارت سنبھالیں۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پمز میں معصوم بچوں کی اموات کا جواب کون دے گا؟، حج و عمرہ ویکسینیشن میں مبینہ کرپشن کا حساب دیا جائے، پمز سانحہ اور ویکسینیشن اسکینڈل وزارت صحت کی ناکامی ہیں، مصطفیٰ کمال اپنی کارکردگی کے بجائے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر آئین اور وفاقی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کو سندھ پر تنقید کا شوق ہے مگر اپنی وزارت کی فکر نہیں، سندھ کے خلاف بیان بازی بند کریں، اپنی وزارت کی ناکامیوں کا جواب دیں، وفاقی حکومت مصطفیٰ کمال کی نفرت انگیز بیان بازی کا نوٹس لے۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی وزارت میں سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں، انہیں جواب دینا ہوگا، وفاقی حکومت اگر اپنی نیک نامی چاہتی ہے تو مصطفیٰ کمال کو عہدے سے ہٹانے میں مزید تاخیر نہ کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل