Loading
لاہور میں گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سگیاں پنڈ کے رہائشی سلیمان عرف پومی نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون صبح کے وقت ملزم کی والدہ سے ملنے اس کے گھر گئی تھی۔
ملزم کی والدہ گھر پر موجود نہ تھی، ملزم نے اکیلا پا کر دروازہ بند کیا، ملزم نے خاتون کو زبردستی کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی سِول لائنز منزہ کرام نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل