Sunday, November 15, 2026
 

ڈی آئی خان؛ قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلیے سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس

 



ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام امن، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ ڈی آئی خان میں اعلیٰ عسکری حکام نے علاقائی مفاہمت و ترقیاتی کمیٹی (اے آر ڈی سی) اور ضلعی رابطہ کمیٹی (ڈی سی سی) کے اراکین سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی مشران، کمشنر، ڈی آئی جی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، عوامی مسائل کے حل، باہمی تعاون اور علاقے میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اہم اجلاس کا مقصد علاقے میں امن و ترقی اور عوام و سکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ علاقائی مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سول و عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ سول و عسکری حکام کی مشترکہ کوششیں علاقے میں پائیدار امن اور عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل