Loading
لاہور کے علاقے لال پل، گلشن اقبال پارک کینال روڈ پر گیزر سے گیس کے اخراج کے باعث گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
حادثے میں 30 سالہ روبینہ زوجہ کاشف معمولی زخمی ہوئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کو مزید طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل