Loading
معروف سابق گلوکارہ شازیہ خشک کی نئی جھلک نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
شازیہ خشک گزشتہ کچھ عرصے سے منظرِ عام سے غائب تھیں اور اب ان کی زندگی کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔
گلوکارہ کا سوشل میڈیا پر صحافی کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں انہیں کراچی میں ایک اسٹال پر آرٹیفیشل جیولری اور ہینڈ میڈ ثقافتی ملبوسات فروخت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیہ خشک جنہوں نے اب مکمل شرعی پردہ بھی اختیار کرلیا ہے، بتایا کہ وہ 2018 سے ہی گلوکاری چھوڑ چکی ہیں اور انہوں نے یہ راستہ اللہ اور اسلام کی خاطر اختیار کیا ہے۔
شازیہ خشک نے کہا کہ جنید جمشید کی وفات کے بعد وہ شدید صدمے سے دوچار ہوئیں، اسی دوران انہوں نے موسیقی کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ وقت کے ساتھ خود کو سنبھالا اور ہمت جمع کرکے پردہ اختیار کرلیا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے جڑواں بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ وہ کبھی تنہا نہیں ہوں گی کیونکہ اس زندگی اور سفر میں اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل