Monday, November 16, 2026
 

کراچی میں موسم سرد کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 



محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق 18 نومبر سے کراچی کے موسم میں معمولی تبدیلی متوقع ہے اور دوران راتیں خنک ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ سے دن کے وقت موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ آج اور کل موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان میں بارشوں کے اثرات کے نتیجے میں کراچی میں صبح کا درجہ حرارت گر سکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت کے مقابلے میں ایک تا 3 ڈگری کمی ہو سکتی ہے۔ کراچی میں خنک موسم 4 روز تک برقرار رہ سکتا ہے، بعدازاں درجہ حرارت واپس معمول پر آجائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے یہ بھی واضح کر دیا کہ کراچی میں فی الوقت موسم سرما کی بارشیں ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل