Monday, November 16, 2026
 

بال ٹیمپرنگ تنازع: وارنر کے بعد ایک اور ساتھی کھلاڑی نے خواجہ کی بات کی تصدیق کردی

 



آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر چاڈ سائرز نے 2018 کے بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق پیٹ کمنز کے بیان کو چیلنج کرتے ہوئے عثمان خواجہ کی بات کی تصدیق کردی۔ چاڈ سائرز نیولینڈز ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے 12ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ایس ای این ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ٹیم کے ہر رکن کو معلوم تھا کہ گیند کو ریورس سوئنگ حاصل کرنے کے لیے سینڈ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ڈریسنگ روم میں اس حوالے سے متعدد مرتبہ گفتگو بھی ہوئی تھی۔ سائرز نے انکشاف کیا کہ اسکینڈل میں استعمال ہونے والا سینڈ پیپر میدان سے باہر لے جانے کی ذمہ داری انہیں دی گئی تھی۔ ان کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ کیمرون بینکرافٹ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے اور بعد میں امپائرز کے گیند زمین پر رکھنے کے دوران سینڈ پیپر ہٹا دیا جائے گا تاہم یہ چیز انہیں دے دی گئی تاکہ وہ اسے میدان سے باہر لے جائیں۔ سابق بولر نے مزید بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری عوامی سطح پر قبول کرنے کے معاملے پر ٹیم میں تقریباً 60 سے 90 منٹ تک بات چیت ہوئی تھی جس میں پیٹ کمنز کے مؤقف سے بھی اختلاف سامنے آیا ہے۔ سائرز کا کہنا تھا کہ ماضی میں سچ بیان کرنا مشکل تھا تاہم اب حقائق سامنے آنے کے بعد وہ کھل کر بات کرنے پر مطمئن ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل