Loading
منگھوپیرروڈ میانوالی کالونی میں گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے علاقے منگھوپیر روڈ میانوالی کالونی کچی آبادی کے قریب گھرمیں تیزدھار آلے کے وارسے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
اسپتال میں نوجوان کی شناخت26 سالہ نزاکت ولد خورشید کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ او پیراآباد وسیم انیس کے مطابق متوفی نوجوان دماغی مسائل سے دوچار تھا ۔ متوفی نوجوان کا گھر میں بجلی جانے کے بعد جنریٹر چلانے پراپنی والدہ سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران نوجوان نے تیزدھار آلہ (چھری )اٹھا لی جو خود اس ہی کے سینے پرلگ گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقل کیے جانے کےدوران دم توڑ گیا ۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل