Loading
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے سے کم ہو کر 328 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکساں کمی کی گئی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 17 نومبر کیلیے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل