Loading
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پمز اسپتال میں مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے ویسٹ فروغ کیے جانے پر سرجیکل ویسٹ اسٹور پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پمز سرجیکل ویسٹ اسٹور پر چھاپہ مارا اور ویسٹ اسٹور کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، سرجیکل اسٹور انٹری رجسٹر چیک کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مبینہ غیر قانونی ویسٹ کے فروخت پر چھاپہ مارا ہے، جس کی تصدیق پمز کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ڈاکٹر ارم نوید نے کی اور بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم ریکارڈ کی چانچ پڑتال کر رہی ہے۔
ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ پمز اسپتال میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا عمل نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، پمز اسپتال میں 900 کلوگرام طبی فضلے کو انسنریٹ (گلف) کرنے کی گنجائش ہے، پمز اسپتال میں طبی فضلے کی روزانہ مقدار 1200 سے 1500 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی فضلے کو تلف کرنے کی ذمہ داری نجی کمپنی کو سونپی گئی ہے، طبی فضلہ پمز اسپتال سے باہر لے جا کر انسنیریٹر میں تلف کرنا نجی کمپنی کی ذمہ داری ہے، طبی فضلہ لے جانے والی گاڑی کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے، گلف کیا جاتا ہے یا نہیں یہ نجی کمپنی کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر ارم نوید کا کہنا تھا کہ طبی فضلے سے بھرا ٹرک روانہ ہونے پر متعلقہ سلپ پر دستخط کیے جاتے ہیں، ریکارڈر کی چیکنگ میں ڈی ای ڈی نان میڈیکل نوید شیخ بھی موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل