Wednesday, November 18, 2026
 

ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا

 



ملک میں مسائل سے نجات اور بہتر گورننس کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس تجویز پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شہری مسائل کو دیکھتے ہوئے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس ضرور بننے چاہییں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اگر نئے انتظامی یونٹس بنیں گے تو اس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ شہریوں کے مطابق اگر نئے انتظامی یونٹس بننے سے سندھ میں بہتری آتی ہے تو یہ ضرور بننے چاہییں۔ بڑے صوبوں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے، نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوگی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق مثبت رائے سامنے آئی ہے۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں مثبت رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اس تجویز سے متفق ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل