Wednesday, November 18, 2026
 

پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا جس کے بعد جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے ذیادہ کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا یے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ فینز کو وقت پر راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دے دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل