Loading
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سفری دستاویزات اور دیگر سرکاری خدمات کے حصول میں عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز آئندہ اطلاع تک معطل کردی ہیں۔
ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعلقہ آن لائن نظام بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اسی صورتحال کے پیش نظر نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان سروسز کی بحالی تک شہریوں کو مذکورہ سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں گی، تاہم دستاویزات کی تصدیق کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق معطل شدہ خدمات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے آئندہ اطلاع کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل