Thursday, November 19, 2026
 

نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق اور قابل اعتراض تصاویر بھیجنے پر 20 سالہ ٹیچر گرفتار

 



امریکی ریاست فلوریڈا میں 20 سالہ خاتون ٹیچر کو 17 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلق رکھنے اور اسے قابل اعتراض تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق میا ایسویڈو گایارڈو نامی خاتون گریس ایجوکیشن اکیڈمی میں طویل مدتی متبادل ٹیچر کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ یہ ایک نجی مسیحی تعلیمی ادارہ ہے جہاں زیر تعلیم 17 سالہ طالب علم کے ساتھ ان کے مبینہ تعلق کا انکشاف ہوا۔ ہرنانڈو کاؤنٹی کے شیرف آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو 5 نومبر کو اطلاع ملی تھی کہ خاتون ٹیچر اپنے ایک نابالغ طالب علم کے ساتھ رومانوی تعلق میں ملوث ہیں۔ تحقیقات کے دوران جب پولیس نے طالب علم کا موبائل فون چیک کیا تو اس میں قابل اعتراض تصاویر ملیں جو مبینہ طور پر ٹیچر نے بھیجی تھیں۔ حکام کے مطابق میا گایارڈو 7 اگست سے 4 نومبر تک مذکورہ تعلیمی ادارے میں ملازمت کرتی رہی تھیں۔ انہیں 13 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔ خاتون پر طالب علم کے ساتھ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے رومانوی تعلق قائم کرنے، نابالغ کو نقصان دہ مواد بھیجنے اور برقی رابطے کے ذریعے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ان کی اگلی عدالتی پیشی 12 دسمبر کو متوقع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ اب مذکورہ تعلیمی ادارے میں ملازمت نہیں کر رہی ہیں۔ ان پر عائد الزامات کو عدالت میں ثابت کرکے سزا دلوائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل