Thursday, November 19, 2026
 

والد کے انتقال کے بعد گھر چلانے کی فکر تھی، گلوکار زین زوہیب کا انکشاف

 



پاکستان کے معروف گلوکار بھائیوں زین اور زوہیب نے والد کے انتقال کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور زندگی کے تکلیف دہ لمحات سے متعلق گفتگو کی ہے۔ کینیڈا کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں زین نے بتایا کہ والد کے انتقال کے وقت وہ کم عمر تھے، تاہم اس موقع پر رو نہیں سکے کیونکہ انہیں فکر تھی کہ اب خاندان کی ذمہ داریاں کیسے سنبھالیں گے۔ گلوکار کے مطابق والد کے انتقال کے بعد وہ ان کی پنشن اور دیگر معاملات کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف رہے، جس کے باعث اپنے غم کا اظہار بھی نہ کر سکے۔ زین نے بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سڑک پر ایک باپ اور بیٹے کو ساتھ دیکھ کر انہیں اچانک احساس ہوا کہ ان کے والد ہمیشہ کے لیے دنیا سے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ زین اور زوہیب کے والد معروف قوال نصرت فتح علی خان کے موسیقی گروپ کا حصہ رہ چکے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل