Thursday, November 19, 2026
 

سونے کی غیرقانونی کان کنی؛ گورنر کے پی نے  انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

 



خیبرپختونخوا میں سونے کی غیرقانونی کان کنی کی تحقیقات کے لیے گورنر نے 6 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا، جو 45 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) اسداللہ چمکنی ہوں گے۔ کمیشن کے ارکان میں بیرسٹر یاسین رضا اور ڈی آئی جی شیر اکبر خان شامل ہیں، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت واصف رحمٰن، انجینئر زیارت خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق کمیشن کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سمیت متاثرہ اضلاع میں سونے کی غیرقانونی کان کنی کی انکوائری کرے گا۔ کمیشن غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والے افراد، نیٹ ورکس اور مافیاز کی نشاندہی بھی کرے گا۔ کمیشن غیرقانونی کان کنی سے مستفید ہونے والوں اور سہولت کاروں کی بھی نشاندہی کرے گا، جبکہ غیرقانونی طور پر نکالے گئے سونے کی مقدار، مالیت اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگائے گا۔ اعلامیے کے مطابق کمیشن 11 نومبر کو کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے واقعے کی بھی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن کو گواہوں کو طلب کرنے اور پولیس کو کسی بھی معاملے پر انکوائری کا حکم دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل