Loading
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
دیا مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں نواز الدین صدیقی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کو ایک ڈراؤنا تجربہ قرار دیا تھا جس پر نواز الدین صدیقی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے جواب دیا کہ ’رویے میں کمی نکالنا آسان ہے، کام میں نکال کر دکھائیں۔‘
دونوں فنکاروں کے درمیان اس اچانک لفظی تبادلے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے منصوبے کی تشہیری مہم ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر نے اسے تشہیر کا نامناسب طریقہ قرار دیا۔
تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی تشہیری مہم کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل