Thursday, November 19, 2026
 

لاہور: جرم میں سہولت کاری، انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

 



جرم میں سہولت کاری پر انویسٹی گیشن ونگ کا اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ لیاقت آباد پولیس نے نقب زنی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات پولیس اہلکار ارسلان بھی شامل ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ پولیس اہلکار ارسلان سمیت ملزمان پر نقب زنی کی وارداتوں میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 4 زندہ گولیاں، 3 موبائل فون، کٹر اور دیگر مشتبہ سامان برآمد ہوا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا کہ دو مقدمات میں چوری شدہ مال کی برآمدگی کے حوالے سے بھی ملزمان سے تفتیش جاری ہے، محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ وردی یا عہدہ قانون شکنی کا لائسنس نہیں،  جرم میں ملوث ہر شخص جواب دہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل