Loading
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 702 مبینہ طور پر 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی جس کے باعث متاثرہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل چیک اِن کاؤنٹر وقت سے پہلے ہی بند کردیا گیا، جس کے باعث 50 سے زائد مسافر بورڈنگ سے محروم رہ گئے۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو پی آئی اے کے معلوماتی کاؤنٹر سے بھی کوئی مناسب رہنمائی یا سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز چھوٹ جانے کے باعث ہنگامی طور پر سفر کرنے والے متعدد مسافر دوسری ایئرلائنز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
واقعے کے باعث مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، جبکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اور پیش آنے والی زحمت کے ازالے کے حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے سہولت فراہم کیے جانے کا انتظار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل