Loading
باجوڑ کے تبلیغی مرکز میں کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی مرکز تحصیل خار ناوی ڈنڈ/ علیزو فلنگ میں کچے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔
افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دوست علی سکنہ خار شامل ہے۔ زخمیوں میں محمد ولد ماشی خان سکنہ ڈاگ علیزو، منصور ولد محمد سکنہ علیزو، یونس ولد بدر منیر سکنہ شموزو، نور علی جان ولد بخت یار سکنہ خار، ریحان اللہ سکنہ علیزو اور مروان خان سکنہ علیزو شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل