Loading
بھارتی کرکٹر سرفراز خان اپنے بچپن کی مالی مشکلات اور والد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز خان نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہتا تھا اور گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل تھا۔
انہوں نے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز والد نے کہا کہ آج وہ صرف ایک اضافی روپیہ کمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بات سرفراز کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑ گئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کرکٹ کے ذریعے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنائیں گے۔
???? SARFARAZ KHAN BROKE DOWN IN TEARS WHILE REVEALING HIS FAMILY'S FINANCIAL STRUGGLES DURING HIS CHILDHOOD. ????
Sarfaraz Khan Said ????️:
“When I was a child, my family was going through severe financial difficulties, and we lived in a small hut. I still remember hearing my father… pic.twitter.com/ruoIgG0Ee2
— lndian Sports Network (@IS_Netwrk29) November 20, 2026
سرفراز کے مطابق ممبئی میں انڈر 16 کرکٹ کھیلنے پر تقریباً 9 ہزار بھارتی روپے ملنے کی بات نے بھی انہیں کرکٹ کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی۔
وقت کے ساتھ ان کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے فروری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
سرفراز نے انکشاف کیا کہ آج بھی وہ اپنی تمام آمدنی والد کے حوالے کرتے ہیں اور ان سے صرف ماہانہ خرچ لیتے ہیں۔ ان کے مطابق والد نے نہ صرف ان کی تربیت کی بلکہ مشکل وقت میں ہمیشہ ان کا ساتھ بھی دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل