Loading
راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس اہم مقدمے کی تفتیش 3 ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس نے ہائی پروفائل قتل کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔
راولپنڈی کے نو تعینات سی پی او سردار غیاث گل نے مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
پولیس کے مطابق حنا جاوید کے لواحقین نے تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، تاہم ان کے عدم اعتماد کے باوجود پولیس نے مقدمے کا چالان
عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
یاد رہے کہ حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں قتل کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل