Loading
فرانس میں ایک گاؤں کے سابق میئر کو بیکری چلانے والے میاں بیوی کو مسلسل ہراساں کرنے اور کاروبار میں مداخلت کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی ہے۔
یہ واقعہ فرانس کے علاقے برٹنی کے قصبے سینٹ اوئن دے زالیو میں پیش آیا، جہاں سابق میئر پیئر ٹی نے مقامی بیکری چلانے والے جوڑے کو مبینہ طور پر مختلف معاملات پر مسلسل دباؤ میں رکھا۔
رپورٹس کے مطابق میئر کو بیکری کے اوقاتِ کار، روٹی نہ کاٹنے اور دیگر تجارتی معاملات پر مالکان سے اختلاف تھا۔ اس نے مبینہ طور پر کاروباری جوڑے کو بار بار ہراساں کیا، جس کے باعث انہیں صرف دو ماہ بعد ہی اپنا کاروبار بند کرنا پڑا۔
رین شہر کی فوجداری عدالت نے 12 نومبر 2026 کو سابق میئر کو ذہنی ہراسانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 8 ماہ قید کی معطل سزا سنائی۔
علاوہ ازیں 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا اور متاثرہ جوڑے سے تین سال تک رابطہ کرنے پر پابندی لگائی۔
متاثرین کو 11 ہزار 200 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل