Loading
سپرہائی وے پر عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2 کا تعلق مبینہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے پہلی سپر ہائی وے واقعے نجی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث دو زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 افراد کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے، جنکی شناخت عبید اور نبیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل