Saturday, November 21, 2026
 

آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا آغاز آج ہوگا، پاکستانی اسٹارز بھی ایکشن میں ہوں گے

 



آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا آغاز ہفتے سے یو اے ای میں ہوگا، ایونٹ میں بابر اعظم اور شاداب خان سمیت پاکستانی اسٹارز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔  دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان افتتاحی مقابلہ دبئی میں ہوگا، راشد خان نے آئی ایل ٹی 20 کو اماراتی کرکٹ کی ترقی کا بڑا ذریعہ قرار دیا ہے، سکندر رضا نے ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں کو لیگ میں موقع دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ فاف ڈو پلیسی پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 میں جلوہ گر ہوں گے، ہینرک کلاسن گلف جائنٹس کی قیادت کریں گے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر سمیت کرکٹ کے بڑے نام کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل