Saturday, November 21, 2026
 

امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے، عباس عراقچی

 



ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے اب بھی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ ختم کرنے اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اب بھی ممکن ہے اور ایران مذاکرات کا خواہاں ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو مستقبل میں جنگ کا راستہ روکے، تاہم افزودہ یورینیم ایران سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی شرائط پوری ہونے تک بند رہے گی اور مذاکرات آگے بڑھانے سے پہلے امریکا کی سنجیدگی کی ضمانت درکار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے متعلق ایران کے مؤقف اور جوہری نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل