Loading
گلستان جوہر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈمپر کے اندر پھنس جانے والے 55 سالہ شخص کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق گلستان جوہر میں آئیڈیل سوسائٹی گیٹ نمبر 2، جناح آئیکون مال کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس میں ایک شخص ڈمپر کے اندر پھنس گیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے ریسکیو ٹیم کو ایمبولینس اور ریکوری وہیکل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈمپر میں پھنسے شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 55 سالہ سعید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ سعید خان ڈمپر ڈرائیور ہے جو ابتدائی اطلاعت کے مطابق تیز رفتاری سے ڈمپر چلا رہا تھا جسکے باعث ڈمپر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر الٹ گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل