Saturday, November 21, 2026
 

مودی کی سابق گرل فرینڈ سشمیتا سین کو سالگرہ کی مبارک باد، کیا کہہ کر پکارا؟

 



انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین اور کاروباری شخصیت للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو ان کی 51ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں اپنی ’عزیز دوست‘ قرار دیا ہے۔ دونوں کے درمیان 2022 میں سامنے آنے والے تعلقات کے بعد یہ سوشل میڈیا پیغام ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔ للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ اپنی ایک پرانی سیاہ و سفید تصویر شیئر کی۔ تصویر میں فلم ’میں ہوں نا‘ کی اداکارہ سیاہ لباس میں مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ للت مودی نے سفید پینٹ سوٹ پہن رکھا ہے۔ تصویر پر ’ہیپی برتھ ڈے مائی فرینڈ‘ کے الفاظ بھی درج تھے۔ اس تصویر کے ساتھ للت مودی نے پیغام لکھا کہ وہ اپنی عزیز دوست سشمیتا سین کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسکراتی رہیں۔         View this post on Instagram                       دونوں نے جولائی 2022 میں اس وقت سرخیاں حاصل کی تھیں جب للت مودی نے مالدیپ اور سارڈینیا میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بنائی گئی سشمیتا کے ساتھ متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اداکارہ کو اپنا ’بہتر نصف‘ قرار دیتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز کا ذکر کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی تھیں، تاہم للت مودی نے بعد میں واضح کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان کی شادی نہیں ہوئی۔ ستمبر 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب للت مودی نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرکے سشمیتا کی تصاویر ہٹا دیں اور اپنے تعارف میں سے ان کا ذکر بھی ختم کردیا۔ فروری 2025 میں للت مودی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی نئی ساتھی ریما بوری کا تعارف کرایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کی 25 سال پرانی دوستی وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بعد ازاں جون 2026 میں ایک انٹرویو کے دوران للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے رشتہ ختم ہونے کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے جغرافیائی فاصلے کو علیحدگی کی اہم وجوہات میں سے ایک قرار دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل