Saturday, November 21, 2026
 

نوشہرہ؛ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 237 ٹھکانے مسمار

 



خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے نظام پور کے علاقے امان پورہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں کے خلاف پولیس، محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 237 ٹھکانے مسمار کر دیے گئے۔ پولیس نے بیان میں بتایا کہ ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان کی ہدایات پر ملکی وسائل کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے والوں اور گولڈ مائننگ کے خلاف تھانہ نظام پور کے علاقہ امان پورہ میں آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ایس پی انوسٹی گیشن احسان شاہ کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں گلشید خان ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل، کاشف خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور و دیگر پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی، اسی طرح آپریشن میں محکمہ معدنیات کے اے ڈی سی حسین احمد، ضلعی انتظامیہ کے اے سی جہانگیرہ امان اللہ و عملہ نے حصہ لیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن نظام پور کے گاؤں امان پورہ میں علی الصبح شروع کیا گیا، آپریشن سے قبل علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ دوران آپریشن 237 ٹھکانے مسمار کیے گئے جہاں گولڈ مائننگ کے لیے کام کرنے والے ساز و سامان رکھا جاتا تھا، اسی طرح 170 پلانٹ، 15 جنریٹر، 17 ایکسویٹر، 03 موٹر سائیکل، 02 ہوٹل، 06 ڈمپر، 05 ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ قتل جیسے سنگین جرم میں انتہائی مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کے گھروں کو بھی سرچ کر کے 3 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 7 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان  کے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہیوی مشین گن 01، کلاشنکوف 01، رائفل 03، بندوق 02 اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔جبکہ 19 مزید ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ نوشہرہ پولیس بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل