Loading
سپر ہائی وے گڈاپ سٹی پولیس چوکی کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار فائرنگ جبکہ دوسرا پستول کا بٹ لگنے سے زخمی ہوا، زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2ڈاکووں کو پکڑا تھا، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی بھی پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل