Sunday, November 22, 2026
 

لیبیا کے بنغازی بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو میں دھماکہ

 



لیبیا کے شہر بنغازی میں بحری فوجی اڈے پر واقع اسلحہ کے ڈپو میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی لرزش محسوس کی گئی جبکہ دھماکے کے مقام سے دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بحری اڈے کے اس حصے میں ہوا جہاں اسلحہ اور فوجی سازوسامان ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی و حفاظتی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بنغازی کے بحری اڈے پر اسلحہ و گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ لیبیا کی سول ڈیفنس ٹیموں کو آگ پر قابو پانے اور صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔  دھماکہ اتوار کی صبح بحری اڈے کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ڈپو میں آگ لگ گئی۔ امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جمع ہونے سے منع کیا گیا۔ دھماکے کی وجہ، ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل